ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تھران میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم کے ساتھ ملاقات میں خطے کے ممالک کے حالات خراب کرنے اور اختلاف کو ہوا دینے اور ایک دوسرے کو لڑانے کے لئے دشمنوں کے منصوبوں کے مقابلے میں قوموں کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی ان سازشوں کے مؤثر مقابلہ باہمی اتحاد، اندرونی استحکام اور عوام کے حقوق پر خاص توجہ دینے میں مضمر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ علاقے میں موجودہ بحرانوں کو مغرب کے منصوبوں سے علیحدہ نہیں سمجھنا چاہیئے اور عالمی استکبار نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ عظیم مشرق وسطی منصوبے پر عمل درآمد کے درپے ہے اور اس کا مقصد صرف صہیونیوں کو نجات دلانا ہے۔ اس ملاقات میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مستکبرین علاقائی قوموں کے درمیان اختلافات پیدا کروانا چاہتے ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد ویکجہتی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
29 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386108
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی مجلس اعلی الاسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کے اتحاد پر تاکید کی ہے۔